کھوپرے کی مٹھائی

کھوپرے کی مٹھائی

khopre ki mithaai

کھوپرے کی مٹھائی، مزیدار برفی کی شکل میں بنائی جاتی ہے۔ خراک، چینی، کھوپرا اور دودھ اس کے اصل اجزاء ہیں۔ عید اور تہوارات پر مخصوص موقع پر لوگ اسے لذیذ میٹھائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

کھوپرے کی مٹھائی

:ترکیب

ایک پیالی میں انڈا پھینٹیں۔ جب پیالی جھاگ سے بھرجائے تو اس میں چینی شامل کردیں اور مزید پھینٹیں۔ گھی پگھلا لیں پھرٹھنڈا کریں، اس میں کھوپرے کا برادہ، چینی، خشک دودھ اور تازہ دودھ شامل کریں اور لکڑی کی ڈوئی سے تمام اشیاء کو یکجان کریں۔

 پھر اس میں انڈے اور چینی والا مکسچر بھی شامل کریں اور جب آمیزہ اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس دیگچی کو دھیمی آنچ پر چولہے پر چڑھا دیں۔ وقفے وقفے سے ڈوئی چلاتی رہیں۔ جب مکسچر خشک ہونے کے قریب ہوجائے تو اس میں بھنائی کرلیں۔ اسٹیل کی ٹرے یا ہموار ڈھکن پر گھی لگائیں اور اس پر بھنا ہوا مکسچر اُنڈیل لیں۔ بیلن کی مدد سے ہموار کریں اور چھری سے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

 پیش کرنے سے قبل اُنہیں بادام کے ٹکڑوں سے سجائیں یا چاروں جانب سے کھوپرے کے برادے میں اچھی طرح لپیٹ دیں۔ مزیدار کھوپرے کی مٹھائی تیار ہے۔

جدید تر اس سے پرانی