مٹکا بریانی

مٹکا بریانی

Matka Biryani

مٹکا بریانی ایک تھائی اور پاکستانی بریانی ہے جو مٹکے یا مٹکی کی مدد سے تیار کی جاتی ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ چاول، مرغ یا گوشت، مصالحے، اور سبزیوں کو ایک مٹکے میں اس طرح رکھا جاتا ہے کہ یہ پک جائیں۔ مٹکا بریانی کی تیاری میں مصالحوں کا خوشبودار استعمال ہوتا ہے، جو اس کو زائقہ دار اور مزیدار بناتے ہیں۔ یہ بریانی عام طور پر دوستوں اور خاندان کے ساتھ خوشیوں کے مواقع پر پیش کی جاتی ہے اور اس کی مزیدار تاثرات مٹکے کی شاندار شکل میں نظر آتے ہیں۔

مٹکا بریانی

ترکیب 

چکن کے بڑے ٹکڑوں کو ہلکے سے کٹ لگا دیں ،اب دو پیاز لے کر اس بگھار تیار کر لیں ۔ اب زیرہ ،دار چینی،کالی مرچ جاءفل اور سبز الاءچی کو موٹاموٹا کوٹ لیں ۔

 مٹی کے مٹکے میں سب سے پہلے چکن ڈالیں پھر آلو کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر مٹکے میں ڈال دیں ،اب اس میں تمام مصالحے ، سبزیاں ،تیل،ڈیڑھ کپ پانی اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے میرینٹ ہو نے کے لئے رکھ دیں ۔

 اب ایک برتن میں پانی ڈال کر چاول کو ابال لیں ےاد رہے کہ پہلے چاول تھوڑے کچے رکھیں اور اسے مٹکے میں ڈال دیں ۔ پھر تھوڑے زیادہ پکے ہوئے چاول ڈالیں ۔ اب مٹکے پر ایلومونیم فوائل یا کپڑے سے منہ بند کر کے ڈھکن ڈھک دیں اور اسے کوئلوں یا چولھے پر درمیانی آنچ پر آدھا گھنٹے تک پکائیں اس کے بعد اسے کوئلوں یا چولھے سے اتار کر اچھی طرح ہلائیں اور دم پر رکھ دیں پانچ سے دس منٹ بعد اتار کر راءتہ کے ساتھ پیش کریں لیجئے مزیدار مٹکا بریانی تیار ہے ۔

جدید تر اس سے پرانی