Mutton Yakhni Pulau
مٹن یخنی پلاؤ ایک مشہور دیسی میٹھے پلاؤ کا ایک پکوان ہے، جس میں مٹن کے ٹکڑے، چاول، دودھ، اور مصالحے شامل ہوتے ہیں۔ یہ خصوصی مواقع پر پیش کی جاتی ہے اور لوگ اس کی مزیدار ذائقے کا لطف اٹھاتے ہیں۔
ترکیب۔
ایک باؤل میںچاول لیں اور اس میں پانی ڈال کر بائیس سے پچیس منٹ تک بھگولیں ۔اب ایک ململ کے کپڑے میں ثابت دھنیا ،ثابت زیرہ،بادیان کا پھول ،سونف ،کالی مرچ ،دار چینی ،لونگ اور تیز پات ڈا ل کر ایک پوٹلی بنا لیں۔
ایک پین میں پانی لیں اوراس میں گرم مصالحے کی پوٹلی ،مٹن ،پیاز ، لہسن اور ادرک ڈال کر بندکر دیں اور پندرہ منٹ تک دم دیں (یخنی تیار ہے )۔اب ایک پین میں تیل لیں اوراس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور ایک منٹ تک دم دیں ۔اب اس میں پانی ڈال کرایک منٹ دم دے کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اورسبز مرچ ڈال کر اچھی طرح ہلا لیں۔
اب اس میں تیار کیا ہو امٹن، گرم مصالحہ ،دہی اورنمک ڈال کر ہلا لیں اور مٹن یخنی ڈال کر تین سے پانچ منٹ تک دم دیں ۔اب
اس میں املی ڈال کر مکس کر لیں اور بھگوئے ہوئےچاول اس میں ڈال کر اچھی طرح ہلالیں ۔اب اس میں جاوتری پاؤڈر ،سبز مرچ کیوڑہ اورپانی ڈال کر پندرہ منٹ تک دم دیں ۔مزیدار مٹن یخنی پلاؤ تیار ہے ۔