Chicken Kachori
یہ ایک مزیدار پاکستانی ڈش ہے جس میں مصالحہ دار چکن کی مٹھائی مخلوط کچوری کی شکل میں پکائی جاتی ہے۔ اس کو طور پر آلو کے بھرتے، چٹنی، یا سبزیوں کے ساتھ کھایا جاتا ہے اور اس کی ترکیب میں مصالحوں کی زندگی دار خوشبوداری اور میٹھائی کی لذت شامل ہوتی ہے۔ یہ پاکستانی کھانے کی معمولی اور مزیدار ڈش ہوتی ہے۔
بون لیس چکن کو پانی میں ڈال کر ابال لیں اس میں ہلدی، لال مرچ، کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر پکائیں اور چکن کے ریشے کرلیں۔
میدہ، نمک اور پگھلی ہوئی مارجرین کی مدد سے آٹا گوندھ لیں اور کپڑا ڈھک کر کچھ دیر چھوڑ دیں۔ پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں۔ ٭پیڑے کو بیل لیں اور اس کے اوپر گھی لگائیں اور چاروں کناروں کو موڑیں تاکہ ایک چوکور سا آٹے کا ٹکڑا بن جائے پھر اس کا دوبارہ پیڑا بنائیں اور ہاتھوں سے پھیلائیں، اس کے بعد ایک روٹی بن جائے گی، اب اس کے بیچ میں
پکی ہوئی چکن کو روٹی کے پلین حصے پر رکھ دیں۔ اور وہ حصہ جہاں مڑے ہوئے نشانات ہیں اس کو چکن کے اوپر چپکا دیں جیسے کہ گول پوٹلی بنتی ہے، بالکل اسی طرح اور انگلیوں کی مدد سے ان کو چسپاں کرلیں۔
اب ان کو تیز گرم آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں، لیجیے کچوریاں تیار ہیں۔
ضروری ٹپ:
دو مرتبہ پیڑا اسلیے گوندھا جاتا ہے تاکہ اندر چکن کو صحیح سے بند کر لیا جائے ورنہ پکانے کے دوران وہ چکن باہر نکل جاتی ہے۔
میدہ چھنا ہوا استعمال کریں۔ اور گوندھنے کے بعد آدھا گھنٹہ چھوڑ دیں۔
مارجرین نہ ملے تو سادہ گھی استعمال کرلیں۔