چکن ملائی بوٹی

چکن ملائی بوٹی

Chicken Malai Boti

چکن ملائی بوٹی ایک مشہور پاکستانی ڈش ہے جو چکن کے ٹکڑوں کو ایک ملائی سوس میں پکایا جاتا ہے۔ اس کی ملائی سوس گرم مصالحے، دہی، اور دھنیا پودینے کی چٹنی کے مکس کے ساتھ بنتی ہے اور چکن کو اس میں تبدیل کر دیتی ہے۔ چکن ملائی بوٹی کو گرم نان یا چاول کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور یہ ایک لذیذ میٹ ڈش کے طور پر معروف ہے۔

 
چکن ملائی بوٹی
ترکیب:

چکن کو دھو کر ابال لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی درمیانی سائز کی بوٹیاں بنا کر الگ کرلیں۔

سیخیں اپنی اچھی طرح دھو کر آئل لگا کر رکھ لیں۔

پیالے میں تین چمچ کارن فلور، آدھ کپ میدہ، دو چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ اور لال مرچ پاؤڈر، ایک چمچ ہلدی، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر، آدھ کپ کریم اور چار چمچ دہی ان تمام چیزوں کو مکس کر کے اچھی طرح پیسٹ بنالیں اور چکن پر لگا کر کچھ دیر ڈھک دیں۔

سیخوں پر بوٹیاں لگا کر ان کو آئل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

لیجئیے تیار ہے آپ کی ملائی بوٹی اب کیچپ یا چٹنی کے ساتھ سروو کریں۔

ٹپ:

چکن کو ابال کر فوری مصالحہ لگا کر کم از کم ایک گھنٹہ لازمی چھوڑیں تاکہ بوٹیوں کے اندر تک مصالحہ پہنچ جائے۔

پراٹھے ساتھ بھی سروو کرسکتی ہیں ۔ پیاز کو مصالحے میں شامل کرنا چاہیں تو کرلیں، لیکن اس سے گوشت پانی چھوڑ دے گا۔

جدید تر اس سے پرانی