لیموں پانی

لیموں پانی

پودینے اور لیموں کا بہترین ذائقہ لئے ٹھنڈا میٹھا اور مزے دار لیموں پانی گرمیوں کے موسم میں پینے کے لئے بہترین مشروب ہے۔ اسے معدے اور جگر کی گرمی کے خاتمے کے لئے بھی نوش کیا جاتا ہے۔ طویل روزے کے بعد افطاری میں پینے کے لئے لاجواب ہے۔ فرحت اور تازگی کے حصول کے لئے اسے ایک بار ضرور چکھ کر دیکھیں۔

 

ترکیب

ایک بلینڈر میں پودینے کی پتیاں ڈالیں، اس میں شوگر سیرپ، لیموں کا رس، کالا نمک، برف کی ڈلیاں اور پانی ملائیں۔

اب اسے اچھی طرح بلینڈ کرلیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔

ٹھنڈا میٹھا اور مزے دار منٹ لیمونیڈ تیار ہے۔



جدید تر اس سے پرانی