حیدر آبادی چکن


حیدر آبادی چکن دیر میں پکنے والی ایک مسالے دار چکن کری ہے جسے دیگر مسالوں میں ملا کر بنایا جاتا ہے۔ اس کری کو خوش ذائقہ اور خوش شکل بنانے کے لیے اس میں بادام اور کاجو کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسے نان، روٹی یا چاول کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔
 

ترکیب

ایک گرائنڈر میں کاجو اور بادام کو ڈالیں اور پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔

اب ایک پیالے میں دہی ڈالیں، اس میں ٹماٹر پیسٹ، دیگی مرچ، پسی ہوئی کالی مرچ، گرم مسالہ، لال مرچ پاؤڈر، حسب ذائقہ نمک، پسا ہوا زیرہ، ہلدی، ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہوئی براؤن پیاز، پسا ہوا کاجو اور بادام، مرغی کی بوٹیاں ڈال اچھی طرح مکس کرلیں۔

ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرنے چھوڑ دیں۔

اب ایک کڑاہی میں آدھی پیالی تیل ڈال کر گرم کریں اس میں دار چینی، الائچی اور لونگ ڈال کر پکائیں۔

پھر مسالہ لگی بوٹیوں کو ڈالیں اور اچھے سے بھونیں اور ہلکی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔

اب ہری مرچوں اور دھنیا سے گارنش کریں۔

مزے دار حیدرآبادی چکن تیار ہے۔
جدید تر اس سے پرانی