بالو شاہی

بالو شاہی

بالوشاہی ایک مشہور دیسی مٹھائی ہے جس کو گھی، میدہ اور چاشنی کے مکسچر سے بنایا جاتا ہے۔ یہ مٹھائی گول شکل کی ہوتی ہے اور اس کی سطح چھائے ہوئے ہوتی ہے۔ بالوشاہی کو عید اور خصوصی مواقع پر مزیدار میٹھائی کے طور پر کھایا جاتا ہے۔

بالو شاہی

:ترکیب

ایک باؤل میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک ، گھی اور دہی ڈال کرہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں(اگر ضرورت ہوتو پانی بھی ڈالیں) ۔

تما م اجزاء اچھی طرح مکس کرنے ہیں ڈوکی طرح نہ گوندھیں۔

کپڑے سے ڈھانپ کر 10-15منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔

ایک پین میں چینی، پانی ڈال کر درمیانی آنچ پر مسلسل ہلاتے جائیں اور ابلنے دیں۔

اب زعفران اور الائچی پاؤڈر ڈال کر 5-6 منٹ پکا کر ایک سائیڈ پر رکھ دیں۔

پھر ڈو کولمبائی میں رول کر کیبرابر حصوں میں کاٹ لیں۔

اب بہت ہلکی آنچ پر کھانے کا تیل گرم کریں اور ہلکی آنچ پر بالوشاہی فرائی کر لیں۔

جب ایک سائیڈ سے بالو شاہی گولڈن براؤن ہوجائیں تو سائیڈ بدل کر دوسری سائیڈ بھی اچھی طرح گولڈن براؤن کر لیں۔

اب بالوشاہی کیہر سائیڈ کو 2منٹ کے لئے شوگر سیرپ میں ڈال کر رکھیں۔

پستے کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
جدید تر اس سے پرانی