گائے یا بکرے کے پائے

گائے یا بکرے کے پائے

Cow's or goat's Payee

گائے یا بکرے کے پائے مختلف کلچرز میں مزیدار اور مزیدار پکوان تیار کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

 دنیا بھر کے مختلف خصوصیت والے پکوان مثلاً سوپ، سٹو، قابلی بریانی، اور کباب بناتے ہیں جو لوگ خوش آئند میٹھے طعم اور مزیدار ذائقے کا لطف اٹھاتے ہیں۔ گائے یا بکرے کے پائے، مختلف مصالحے کے ساتھ تیار کر کے مزیدار میٹھے پکوان کے لطف اٹھائیں۔

گائے یا بکرے کے پائے

:ترکیب

سب سے پہلے پائے میں آٹے کی بھوسی ملا کر بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر خوب اچھی طرح سے دھو لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پائے ڈال کر خوب ڈھیر سارا پانی ڈالیں ساتھ میں لہسن، بڑی الائچی، کالی مرچ اور نمک ڈال دیں۔

پانچ سے چھ گھنٹے کے لئے ہلکی آنچ پر چڑھا دیں۔ جب پائے گل جائیں تو بڑی ہڈیاں نکال دیں۔ چھوٹی ہڈیاں، بوٹی بڑی ہڈیاں کا گودا ملا کر ایک طرف رکھ دیں اور یخنی چھان لیں۔

اب ایک بڑی دیگچی میں تیل گرم کریں۔ پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر لیں۔

جب گولڈن براؤن ہو جائے تو نکال کر اخبار پر پھیلا دیں پھر ہاتھ سے کچل لیں۔ دہی، پیاز، ہلدی، دھنیا، مرچ، ادرک لہسن، گرم مصالحہ ڈال کر ہلکا سا بھون کر پائے ڈال دیں۔

ہلکی آنچ میں پکنے رکھ دیں۔

یہ بات یاد رکھیئے گا کہ جتنی ہلکی آنچ رکھیں گے پائے اُتنے ہی مزیدار ہونگے۔

پندرہ سے بیس منٹ بعد دم پر رکھ دیں، اُوپر سے تھوڑی سی کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچ، لیموں کا رس، ہرا دھنیا تھوڑا سا گرم مصالحہ ڈال دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو سمجھ جائیں کہ پائے تیار ہو چکے ہیں۔
جدید تر اس سے پرانی