Sohan halwa
سوہن حلوہ پاکستانی اور شمالی ہندوستانی کھانوں میں مشہور ایک میٹھی ڈیش ہے۔ اس کو آٹے، گھی، شکر، اور میوہ کی کٹھئی سے تیار کیا جاتا ہے۔ سوہن حلوہ کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں میوہ کی کٹھئی کا استعمال کیا جاتا ہے جو اس کو مزیدار بناتا ہے۔ یہ میٹھی ڈیش عید اور خوشیوں کے مواقع پر عام طور پر تیار کی جاتی ہے اور خاندانی مواقع پر سرو کی جاتی ہے۔
ترکیب
2کلو دودھ میں گندم کا ڈیڑھ کلو آٹا اچھی طرح ملا ئیں تاکہ گلٹیاں نہ بنیں
باقی دودھ کو کڑھائی میں ڈال کر آگ پر چڑھائیں اور جب دودھ گرم ہو جاۓ تو اس میں آٹے اور دودھ کا آمیزہ شامل کریں اور ساتھ سوہن بھی ڈال دیں اور چمچہ چلاتے رہیں تا کہ دودھ نیچے لگ کر جلے نہ. دودھ پھٹنا ضروری ہے.
دودھ کو مکمل گاڑھا ہونے تک پکائیں
جب حلوہ گاڑھا ھو جاۓ اور پانی خشک ہو جاۓ تو اس میں چینی ڈال دیں اور چمچہ چلاتے رہیں
چینی ڈالنے کے تھوڑی دیر بعد آدھ کلو گھی شامل کر دیں
تقریباً 15 منٹ مزید پکائیں
اب اس میں چھوٹی الائیچی اور بڑی الائیچی کے دانے نکال کر اچھی طرح مکس کریں
حلوہ سخت ہو کر شیپ لینا شروع جاۓ تو حلوہ تیار ہے
اب اس میں کٹے ہوئے میوہ شامل کریں
تھوڑی دیر میں نکل لیں