ملائی چکن چیز کباب

ملائی چکن چیز کباب
Malai Chicken Cheese Kebab 

ملائی چکن چیز کباب ایک مزیدار پاکستانی کباب ہیں جو چکن کے قیمے کو ملائی، چیز، اور مخصوص مصالحوں کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ ان کے طعم کا جادو چیز کی ملاوٹ کا اور چکن کے جوسی خوشبوداری کا مظاہرہ کرتا ہے۔ یہ کباب عام طور پر باربی کیو یا تندور میں پکائے جاتے ہیں اور پارٹیوں یا خصوصی مواقع پر پیش کیے جاتے ہیں۔ ملائی چکن چیز کباب کے خوشبودار ذائقے نے ان کو لوگوں کی پسندیدگی کا حصول کرایا ہے۔

ملائی چکن چیز کباب

ترکیب

تیز چھری کی مدد سے مرغی کے سینے کو بالکل درمیان سے کاٹ کو دو حصے کرلیں۔ 

پھر ہر حصے کو مزید کاٹ کر باریک پارچے بنالیں۔ اس پر چھری سے ہلکے ہلکے کٹ لگالیں۔

اب مرغی کے گوشت کے ان پارچوں پر چیز کے ٹکڑے رکھ کر لپیٹ لیں اور ٹوتھ پکس کے مدد سے اسے بند کرلیں۔

اب ایک پیالے میں دہی، کریم، دھنیا پائوڈر، پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، پسی ہوئی سفید مرچ، لہسن ادرک کا پیسٹ، باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں، تازہ ہرا دھنیا، سرکہ اور لیموں کا رس ڈالیں اور کانٹے کی مدد سے اچھی طرح پھینٹ لیں تاکہ تمام اجزا یکجان ہوجائیں۔

اب اس میں ہری چٹنی ملائیں اور دوبارہ اچھی طرح پھینٹیں۔

اب مرغی کے پہلے سے بنا کر رکھے ہوئے رول کو اچھی طرح آمیزے میں ڈبوئیں تاکہ اس پر آمیزے کی تہہ چڑھ جائے۔

اب ایک فرائنگ پین میں مکھن اور تیل کو اچھی طرح گرم کریں تاکہ اس میں کباب تلے جاسکیں۔ اچھی طرح تلنے کے بعد کبابوں کو نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں۔

گرم گرم مزے دار ملائی چکن چیز کباب تیار ہیں، مزے سے کھائیں۔ نیچے دیئے گئے خانے میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔

جدید تر اس سے پرانی