Pineapple Cream Cake
گیلا اسفنج جو ٹراپیکل پائن ایپل کی مہک سے بھرا ہے، اور اس پر مزیدار کریم چیز فراستنگ لگائی گئی ہے، جس کے ساتھ تازہ پائن ایپل کی ٹکڑیاں بھی سجائی گئی ہیں۔
اسپنج کے لئے
اجزاء |
مقدار |
انڈے |
چار عدد |
کاسٹر شوگر |
چار اونس |
ونیلا ایسنس |
ایک چائے کا چمچ |
میدہ |
چار اونس |
بیکنگ پاؤڈر |
ایک چائے کا چمچ |
پائن ایپل ایسنس |
ایک چائے کا چمچ |
فلنگ کے لیے
اجزاء |
مقدار |
فروٹ سیرپ |
حسب ضرورت |
کریم |
ایک کپ |
پائن ایپل |
ایک عدد (کٹا ہوا) |
فریش کریم |
گارنش کے لیے |
پائن ایپل رنگز |
حسب ضرورت |
چیری |
گارنش کے لیے |
ترکیب۔
اسپنج کے لئے۔
ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹ کر لیں، پھر اس میں ونیلا ایسنس، پائن ایپل ایسنس، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر فولڈ کر لیں۔
نو انچ کے گریس پین میں بیٹر ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں اور وائر ریک پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔
فلنگ کے لئے۔
جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو درمیان سے کاٹ کر فروٹ سیرپ ڈال دیں اور اسپنج کو گیلا کر لیں۔
پھر اس پر کریم اور پائن ایپل ڈال کر دوسرا پیس رکھ دیں۔اب فریش کریم، پائن ایپل رنگ اور چیری کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں ۔