چکن چیز بالز


آلو، چکن، چیز اور مسالوں کے امتزاج سے بنے مزے دار چکن چیز بالز ایک لمبے روزے کے بعد افطاری کے لئے بہترین ہیں۔ گرم گرم کھائیں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ انہیں کیچپ یا آپ کی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے۔


 ترکیب

ایک برتن میں اُبلے ہوئے آلو ڈال کر انہیں اچھی طرح کچل لیں۔

اب اس میں ابلی ہوئی چکن کے ریشے ڈالیں،ہری پیاز، نمک، کالی مرچ پسی ہوئی، لال مرچ، کُٹی ہوئی مرچیں، ہری مرچیں، ہلدی اور موزریلا چیز شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔

تمام اجزا کو اچھی طرح ملا کر گوندھ لیں. تاکہ بالز بنانے میں آسانی رہے۔

اب تھوڑا تھوڑا کرکے ملیدے کو ہاتھوں میں لیں اور درمیانے سائز کی گول بالز بنالیں۔

اب ان بالز کو پھینٹے ہوئے انڈے کے آمیزے میں ڈبو کر نکالیں اور ڈبل روٹی کے چورے کی تہہ چڑھا دیں۔ پھر ایک دوسرے برتن میں تیل گرم کریں۔

جب ان ساری بالز پر اچھی طرح انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کی تہہ چڑھ جائے تو انہیں گرم تیل میں ڈال کر فرائی کرلیں۔

تمام بالز کو ایک منٹ سے بھی کم عرصے تک تلیں اور گولڈن برائون ہونے پر نکال لیں۔

تلی ہوئی بالز کو نکال کر ایک ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔

گرما گرم مزے دار چکن چیز بالز تیار ہیں۔
جدید تر اس سے پرانی