Mini Pizza Quiches
منی پیزا شِکم پُرچھوٹی سی زیبائی سجی پیزا ہوتی ہے جس میں موزائریلا چیز، ٹماٹو سوس، اور مختلف ٹاپنگس کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ تیاری میں کم وقت میں ہوتی ہے اور عام طور پر جلدی کھانے کی تلاش میں بنائی جاتی ہے۔ اسے پارٹیوں، افطار یا ناسٹا کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ترکیب
سب سے پہلے ایک برتن میں تیل گرم کریں اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر برائون کرلیں۔
اب اس میں مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت ڈالیں اور دو منٹ تک چمچ چلائیں۔
اب اس میں کُٹی ہوئی لال مرچ،پسی ہوئی کالی مرچ، نمک، لہسن کا پیسٹ اور دھنیا ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں کٹے ہوئے گاجر کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ پھر اس میں سرکہ ملائیں اور کٹی ہوئی شملہ مرچ ڈال کر ایک منٹ تک اچھی طرح مکس کریں جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو چولہا بند کردیں۔
اب ڈبل روٹی کے سلائس لے کر پلاسٹک کے سانچے کی مدد سے ان کے بیچ کا گول حصہ نکال لیں۔
ایک سانچہ دوسرے سے تھوڑا بڑا ہونا چاہئے تاکہ پیزا کے لئے مناسب سائز کے حصے نکل سکیں۔
اب ڈبل روٹی کے ان دو گول کٹے ہوئے حصوں کو بیکنگ ٹرے میں ایک دوسرے کے اوپر تلے رکھیں۔
اب ڈبل روٹی کے ان گول ٹکڑوں کو پہلے سے تیار کردہ آمیزے سے بھر لیں، پھر ان پر تھوڑی سی چیز، زیتون اور کُٹی ہوئی لال مرچ ڈال دیں اور برش کی مدد سے دھنئے کے تیل سے پوری طرح اسے چُپڑ دیں۔
اب ان پر تھوڑی سے خشک میتھی چھڑک دیں اور 350 ڈگری پر 15 منٹ کے لئے بیک کرنے کے لئے رکھ دیں۔