لاہوری فروٹ چاٹ

 


رمضان المبارک میں افطار کے موقع پر ہر گھر میں فروٹ چاٹ ضرور بنتی ہے، کہیں اس کا خاصا اہتمام ہوتا ہے اور کہیں کسی بھی پھل کو سادگی سے کاٹ کر رکھ لیا جاتا ہے ، ہر ایک اپنی سہولت اور جیب کے مطابق اپنے دستر خوان کو سجاتا ہے۔ اپنے دسترخوان کو سجاتے ہوئے ان لوگوں کو ضرور یاد رکھیں جن کے ہاں یہ اہتمام نہیں ہوپاتا، یا وہ اس طرح کر نہیں سکتے ان کے لئے بھی کچھ نہ کچھ ضرور کریں تاکہ رمضان کی برکتوں سے وہ لوگ بھی لطف اندوز ہو سکیں۔ کیونکہ جو لوگ اللہ کے بندوں سے پیار کرتے ہیں ،اللہ اپنے ان بندوں سے ضرور پیار کرتا ہے۔ یہاں ہم آپ کے لئے لاہور کی اسٹریت اسٹائل فروٹ چاٹ لے کر آئے ہی آپ خود بھی کھائیں اور اپنے پیاروں کو بھی کھلائیں۔


ترکیب:

چٹنی۔۔۔

املی کا گودا اور تمام اجزاء ملا کر پکالیں ،جب گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ،چٹ پٹی املی کی چٹنی تیار ہے۔

فروٹ چاٹ۔۔۔

تمام پھلوں کو دھو کر کاٹ لیں۔ انگور بھی درمیان میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کر لیں۔ امرود کو کاٹ کراس کے بیج نکال دیں۔ کھجور بھی کاٹ کر اس کی گٹھلی نکال دیں۔ اب ان تمام پھلوں کو ملا لیں ،ان میں کریم ڈال دیں، اب املی کی چٹنی ڈال دیں، اس کے بعد اسمیں چاٹ مصالحہ ڈال کر اس کو خوب اچھی طرح مکس کر لیں، اسمیں کوئی نمک مرچ الگ سے نہیں ڈالا جائے گا ۔ اوپر سے ڈرائی فروٹ سے گارنش کریں ۔مزیدار فروٹ چاٹ تیار ہے۔ پھل اپنی مرضی سے کوئی بھی لے سکتے ہیں۔

ٹپ

اگر آپ پھل پہلے سے کاٹ کر رکھ رہی ہیں تو ان کو کالا ہونے سے بچانے کے لئے اس میں ایک لیموں نچوڑ دیں ،اور مکس کر دیں۔۔پھل کالے نہیں ہوں گے۔
جدید تر اس سے پرانی