نواوون بیک چاکلیٹ کیک

نواوون بیک چاکلیٹ کیک

No Oven Bake Chocolate Cake

یہ ایک مخصوص چاکلیٹ کیک ہے جو نیوزی لینڈ کی رائے میں اہمیت رکھتا ہے۔ اس کی ترکیب میں چاکلیٹ کی کھیل کٹی ہوئی کیک اور چاکلیٹ سوس کا استعمال کیا جاتا ہے، اور یہ عام طور پر کھانے کی میٹھائی کے طور پر سرو کیا جاتا ہے۔ اس کی طرز تیاری اور مزیدار چاکلیٹ کی خوشبوداری کے ساتھ اسے ممتاز بناتی ہے، اور یہ کھانے والوں کے لئے ایک خوشی کا باعث بنتا ہے۔ 

نواوون بیک چاکلیٹ کیک
 ترکیب

دیگچی کے پیندے کو بجری کے دانوں سے بھر کر چولہے پر رکھ دیں اور اچھی طرح کیک بیک کرنے کے لئے گرم ہونے دیں۔

کوشش کریں کے دیگچی کو شیشے کے ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔

انڈوں کو بیٹر کی مدد سے بیٹ کر لیں۔

پھر چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ مکسچر جھاگ کی شکل اختیار کرلے۔

پھر آہستہ آہستہ میدہ شامل کرکے بیٹر کی مدد سے مکس کرتے جائیں۔

کوکو پاؤڈر شامل کرکے مکس کریں۔ چھ سے سات منٹ میں تمام اجزاء اچھی طرح مکس ہوجائیں گے۔

مکسچر کو کیک مولڈ میں ڈال کر بجری ڈال کر گرم کئے ہوئے پین میں بجری کے اوپر رکھ دیں۔

آنچ کو تیز کردیں۔

پین کو ڈھانپ دیں اور کیک اسپنج کو پھولنے دیں۔

جب اسپنج پھولنا شروع ہو جائے تو پین کو ایلومینیم فوائل سے ڈھانپ کر اوپر ڈھکن رکھ دیں۔

اسٹیم کی وجہ سے گرنے والا پانی فوائل پیپر کی وجہ سے اسپنج پر نہیں گرے گا۔ اب آنچ کو درمیانہ کردیں۔

پانچ منٹ کے بعد فوائل پیپر کو ہٹا کر اسپنج کو چیک کرلیں۔

آئسنگ کے لئے

مکھن کو بلینڈ کرکے تھوڑا نرم کرلیں۔

پھر آئسنگ شوگر ڈال کر بیٹر کی مدد سے مکس کرلیں۔

پھر کوکو پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔ اگر آپ آئسنگ کو ڈارک کرنا چاہتے ہیں تو اس میں کوکو پاؤڈر کی مقدار کو زیادہ کرلیں۔

کیک اسپنج کو نرم رکھنے کےلئے دودھ اور پانی کو مکس کرکے کیک اسپنج پر چھڑک دیں۔

جب اسپنج پوری طرح سے پھول جائے اور تیار ہو جائے تو اسے دیگچی سے باہر نکال لیں۔

اسپنج کو بہت احتیاط سے باہر نکالیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔

پھر کیک اسپنج کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ لیں۔

اب ایک حصے کو آئسنگ سے پوری طرح ڈھک کر اوپر دوسرے حصے کو رکھ دیں۔

اب ایک لمبی چھری کی مدد سے آئسنگ کو کیک کے اطراف میں صاف اور اچھی طرح پھیلا دیں۔

اگر آئسنگ کو تھوڑا نرم کرنے کی ضرورت ہو تو اس میں تھوڑا دودھ شامل کرلیں۔

کیک کو آئسنگ سے پوری طرح ڈھک کر اوپر چیریز رکھ دیں۔

پھر کوکنگ چاکلیٹ کو توڑ کر کیک کے اوپر چھڑک دیں۔ اپنی پسند کی سجاوٹ بنا کر چائے کے ساتھ پیش کریں۔

جدید تر اس سے پرانی