Murgh Musalam
یہ ایک مشہور پاکستانی اور انڈین ڈش ہے جو عام طور پر خصوصی مواقع پر پیش کی جاتی ہے۔ اس میں پورے مرغ کو مصالحہ دار مصالحوں کے ساتھ بنایا جاتا ہے اور اس کو عام طور پر چاول یا روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ مرغ مصالم کی ترکیب میں کھوبانی، کھویا (خشک دودھ)، دہی، اور دیگر مصالحے شامل ہوتے ہیں جو اس کو مزیدار بناتے ہیں اور اس کی مصالحوں سے بھرپور خوشبوداری کا ذائقہ ہوتا ہے۔
ترکیب
پہلے مرغی پر چھری کی مدد سے کٹس لگا لیں۔
اب ایک پیالے میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، کشمیری لال مرچ، حسب ذائقہ نمک، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالہ، پسا ہوا دھنیا، پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔
اب اس میں کارن فلور اور تیل شامل کرکے اچھے سے مکس کرلیں۔
اب کٹس لگی ہوئی مرغی کو ڈالیں، اور ہاتھوں کی مدد سے مسالہ لگا کے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرنے رکھ دیں۔
اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے مسالہ لگی ہوئی مرغی کو ڈال کر چاروں طرف فرائی کرلیں۔
اب ایک پتیلے میں تیل ڈال کر اس میں کٹی ہوئی پیاز فرائی کرلیں۔
پھر کریم ڈال کر مکس کریں۔
اس کے بعد نمک، پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا اور گرم مسالہ ڈال کر مکس کریں۔
اب پانی شامل کریں اور مسالے کو ابال دیں۔
اب پکی ہوئی مرغی کو ڈال کر ہلائیں، پھر مرچیں ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
چمچ کی مدد سے ہلائیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب چاولوں کے لیے ایک پتیلے میں تیل ڈال کر گرم کریں، اس میں لمبائی میں کٹی ہوئی گاجروں کو ڈال کر اچھے سے بھون لیں۔
پھر اس میں کٹی ہوئی ہر مرچیں، تھائی لال مرچیں اور شاہی زیرا ڈال کر مکس کریں۔
پھرپکے ہوئے چاول ڈال کر چمچے سے مکس کریں۔
اس کے بعد اس میں چکن پاؤڈر، چلی گارلک پاؤڈر، پیاز پاؤڈر، کٹی ہوئی لال مرچیں، لال رنگ کی پیمنٹو کٹی ہوئی ڈال کر مکس کریں اور دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
مزے دار مرغ مسلم تیار ہے۔