بکلاوا رولز

بکلاوا رولز

Baklava Rolls

ایک لذیذ شرقی میٹھائی ہے جو عام طور پر چھوٹی رولوں کی شکل میں بنائی جاتی ہے۔ اس میں پھلی پتھوں (فلیکس پیسٹری) کے شیٹس کو شہد، مکھن، اور چھوٹے کھچک میٹھے نیوٹس کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ میٹھائی مختلف مشرقی کھانوں میں ملتی ہے اور اس کی مزیداری اس کے شہدی طعم اور کچھھ کھچک کی چٹ پٹی خوشبوداری میں ہوتی ہے۔

بکلاوا رولز 

ترکیب

1 باؤل میں میدہ، انڈہ، بیکنگ پاؤڈر، نمک اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

پھر تھوڑا تھوڑا کرکے پانی اور دودھ مکسچر ڈال کر 5 منٹ گوندھ لیں اور 45 منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔

پھر 1 برتن میں پانی ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں جب پانی ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں چینی، لیموں کا رس اور دار چینی ڈال کر 6 منٹ پکائیں۔

اب چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

اب 1 چوپر میں گھٹلی کے بغیر کھجوریں، بادام، دار چینی پاؤڈر اور کھانے کا تیل ڈال کر تمام اجزا چوپ کر کے پیسٹ بنا لیں، فلنگ تیار ہے۔

1 باؤل میں میدہ اور کارن فلار ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، فلار مکسچر تیار ہے۔

پھر ڈو لے کر دوبارہ 3 منٹ گوندھ لیں۔

اب ڈو کو چار برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں اور پھرہر پیڑے کو 4 برابر حصوں میں کاٹ کر پیڑے بنا لیں۔

اب ہر پیڑے کو باریک بیل لیں اورہر سائیڈ پر فلار مکسچر چھڑکیں۔

پھر دوبارہ پھر باریک شکل میں بیل کر چکور شکل میں کاٹ لیں اور ہر شیٹ کو الگ الگ کر لیں۔

اب ایک شیٹ لے کر اس پر برش سے مکھن لگائیں اور اس کے درمیان کھجوروں کا مکسچر رکھ کر رول کر لیں۔

پھر اس کے کنارے پر دوسری شیٹ رکھیں اور مکھن سے برش کرکے آخر تک رول کر لیں۔

پھر ان رولز کو بیکنگ ٹرے میں رکھ دوبارہ برش سے مکھن لگائیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180 کے ٹمپریچر پر 30 منٹ یا گولڈن براؤن ہونے تک بیک کرلیں۔

اب اوون سے نکا ل کر رولز کو اپنی مرضی کی شکل میں کاٹ لیں اور اس پر شوگر سیرپ ڈال دیں۔

اب 30 منٹ کے لئے رکھ دیں۔

اب اس پر چوکلیٹ سیرپ ڈالیں اور اس پر پستہ چھڑکیں، مزیدار بکلاوا رولز تیار ہیں۔
جدید تر اس سے پرانی