چکن چیزی نگٹس چکن کے ٹکڑوں کو چیز اور اور اجزاء کے ساتھ ملا کر بنائے جاتے ہیں۔ یہ چکن کی لذیذی اور چیز کا گرم جوش کھانے والوں کو خوبصورت تجربے میں مشغول کرتے ہیں۔ یہ سپائسی سوس یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ سرو کیے جاتے ہیں اور چائے یا دینے کے وقت مزیدار ناشتے کی چیز کے طور پر مزید کرتے ہیں۔
چکن چیزی نگٹس تیار کرنے کے لئے سب سے پہلے ایک بلینڈر لے لیں۔اس میں چکن،بریڈ،دودھ،انڈا،سویا ساس،نمک،کالی مرچ،پیپریکا پاؤڈر،خشک دھنیا،لہسن پاؤڈر اس سب کو اب گرائنڈ کر لیں۔جب گرائنڈ ہو جائے تو اس میں چیڈر چیز ڈال کر مکس کر کر اب ہاتھوں میں آئل لگا کر گریس کریں۔
پھر اس کی ٹکیاں تیار کر لیں۔پہلے میدہ میں ڈپ کر کے اب چکن پاؤڈر ایک پلیٹ میں ڈال کر اس میں ڈپ کریں اور انڈے میں ڈپ کرنے کے بعد بریڈ کرمز،پیپریکا پاؤڈر میں ڈال کر اسے تیار کر کے ایک فرائی پین میں آئل ڈال کر اسے گرم ہونے کے لئے رکھ دیں۔جب آئل گرم ہو جائے تو اس میں چکن کی ٹکیاں ڈال کر فرائی کر لیں۔جب لائٹ گولڈن تیار ہو جائے تو اس کو ایک برتن میں نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔ جو بھی یہ کھائے گا بہت ہی زیادہ پسند کرے گا۔