دیگی روسٹ ایک فرائڈ ڈش ہے جس کی ابتدا پاکستان کے شہر لاہور سے ہوئی۔ اس میں چکن پر اچھی طرح سے مسالہ لگا کر اسے روسٹ کیا جاتا ہے۔ اسے نوابی چرغہ بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ اس کا منفرد ذائقہ اور اسے بنانے کا طریقہ ہے۔ اسے نان یا چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
ترکیب
پوری مرغی کو کٹنگ بورڈ پر رکھیں اور اس میں چھری کی مدد سے کٹس لگالیں۔
ایک بڑے پیالے میں لال مرچ، ہلدی، دہی، نمک حسب ذائقہ، دیگی لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچیں پسی ہوئی، گرم مسالہ، دھنیا پسا ہوا، لیمو کا رس، ثابت زیرہ، اجوائن، تیل ڈال کر چمچ کی مدد سے اچھے سے پھینٹ لیں۔
پھر اس میں کٹس لگی ہوئی مرغی کو ڈالیں اور ہاتھوں کی مدد سے اچھے سے مسالہ لگا کر 3 گھنٹےیا پوری رات کے لیے رکھ دیں۔
پھر فوائل لگی ٹرے میں مرغی کو رکھیں، اورٹانگوں پراچھے طریقے سے دھاگہ باندھ دیں۔
مرغی کوفوائل میں بند کرکے 200 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہلے سے گرم اوون میں 30 سے 40 منٹ تک پکائیں۔
اس کے بعد فوائل کھول کر پکی ہوئی مرغی پر برش کی مدد سے گھی لگائیں اور رنگ آنے تک اوون میں7-5 منٹ کے لئےدوبارہ پکائیں۔
لذیز دیگی روسٹ تیار ہے، نان یا چاول کے ساتھ پیش کیجیے۔