Lab-e-Shireen
لب شیریں ایک معروف پاکستانی اور ہندوستانی مٹھائی ہے جو مختلف میوے، روشنی، نٹس، کریم، اور چاشنی سے بنائی جاتی ہے۔ یہ ڈیسرٹ عموماً خصوصی تہوارات، شادیوں، اور خاندانی اجتماعات پر پیش کی جاتی ہے اور لوگ اس کے مزیدار طعم کا لطف اٹھاتے ہیں۔
ترکیب
ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں۔ دیگچی میں دودھ اور چینی ڈال کے اُبلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب چینی اچھی طرح حل ہو جائے تو کارن فلور کو الگ پیالی میں ٹھنڈے دودھ کے ساتھ حل کریں۔
پھر اس مکسچر کو گرم دودھ میں شامل کرلیں اور اس دوران مسلسل چمچہ چلاتی رہیںاور اتنا پکائیں کہ کسٹرڈ گاڑھا ہوجائے۔ پھر اس کو ٹھنڈا کرلیں اور تھوڑا سا کسٹرڈ پیالے میں نکالیں پھراس میں کریم مکس کریں اور اس مکسچر کو فریج میں رکھ دیں۔ جیلی کو بناکے جمالیں اور جمنے کے بعد کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔
سارے پھلوں کو چھیل کر کاٹ لیں۔ پھرایک پیالے میں سارے پھل، جیلی، رنگین اُبلی ہوئی سویاں ڈال کے اوپر کسٹرڈ ڈال دیں۔ پستے، بادام سے سجا کے ٹھنڈا کرکے پیش کریں۔