Kofta Biryani
کوفتہ بریانی، گوشت کے کوفتے اور چاول کے درمیان تیار کی جاتی ہے۔ کوفتے میں گوشت، پیاز، ہرا دھنیا، لہسن، اور مصالحے شامل ہوتے ہیں۔ یہ مزیدار بریانی خصوصی مواقع پر پیش کی جاتی ہے اور لوگ اس کے مزیدار طعم کا لطف اٹھاتے ہیں۔
ترکیب
کوفتے بنانے کیلئے: چوپر میں قیمہ، خشخاش، گرم مصالحہ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، ملائی، کھوپرا، لال مرچ، چنے، کچی پیاز، بریڈ سلائس، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کریں۔ پھر ان میں ایک چوتھائی کپ پانی شامل کرکے کوفتے بنائیں اور الگ رکھیں۔
مصالحہ بنانے کے لیے
تیل گرم کرکے اس میں ہری مرچ، ٹماٹر، زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گرم مصالحہ، لال مرچ، نمک، دھنیا اور پیاز ڈال کر بھون لیں۔ پھر اس میں پانی شامل کرکے کوفتے ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں، یہاں تک کہ کوفتے گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے۔
دہی کے مکسچر کیلئے
ایک پیالے میں دہی، پیلا رنگ، کیوڑا، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری کو مکس کرکے مکسچر تیار کرلیں۔ اب چاولوں کو نمک، کالا زیرہ، تیز پتا اور گرم مصالحہ ڈال کر آدھا پکالیں۔ اب پین میں آدھے اُبلے چاول ڈالیں۔ اب ان پر کوفتے اور گریوی ڈال دیں۔ پھر ان پر دہی کا مکسچر، ہرا دھنیا، پودینہ اور خشک آلو بخارے ڈال دیں۔ پھر ان پر باقی بچے چاول، ایک چوتھائی کپ تیل یا گھی ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔