Mutton Karahi
مٹن کڑاھی ایک معروف پاکستانی مٹن کی قسم ہے جو دہی، مصالحے، پیاز، ادرک، لہسن، اور دیگر اجزاء کے ساتھ پکائی جاتی ہے۔ یہ گوشت کی تندوری قسم ہوتی ہے جو اکثر نان یا چاول کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ مٹن کڑاھی ایک مزیدار پکوان ہے جو خصوصی مواقع اور کھاندانی دعوتوں میں پیش کی جاتی ہے اور لوگ اس کے مزیدار طعم کا لطف اٹھاتے ہیں۔
ترکیب
اب ان چیزوں کو پریشر ککر میں 15 منٹ کے لئے چڑھادیں۔
اب 5 عدد سبزمرچیں اور آدھا انچ کا ادرک کا ٹکڑا چوپرمیں ڈال کرچوپ کر لیں۔
اب پریشر ککر چولہے سے اتار لیں، گوشت میں سے ٹماٹر کے چھلکے نکال لیں۔
اب اس گوشت کو کسی کھلے برتن یا کڑھائی میں ڈال لیں۔ اب اس کو تیز آنچ پر پکایا جائے گا۔
اب اس میں آدھا چمچ دھنیا پاؤڈراورزیرہ پاؤڈراور چوپ کی ہوئی ادرک اور سبزمرچ ڈال کراس میں آدھا کپ تیل بھی ڈال دیں گے اورخوب اچھی طرح بھون لیں گے۔
اب آنچ کم کردیں اور آدھا کپ دہی ڈال دیں۔ اسے اچھی طرح بھونیں۔ دہی کا پانی خشک ہوجائے تو آنچ تیز کردیں۔
اب اس میں پسا گرم مصالحہ آدھا ٹی اسپون ڈال دیں گے ۔ 5 سے 6 کالی مرچیں کوٹ کر ڈال دیں گے۔
اوپر سے باریک کٹی ہوئی ادرک اور ہری مرچوں سے گارنش کردیں گے۔ آپ کی شاندار ریسٹورنٹ اسٹائل عید اسپیشل مٹن کڑھائی تیار ہے ۔ کھائیے، کھلائیے اور واہ واہ سمیٹیے۔